کے پی میں بارشوں اور برفباری کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
جاں بحق افراد میں 7 بچے ایک مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور برفباری کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 22 جنوری سے اب تک ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں کی چھتیں گرنے جیسے حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق افراد میں 7 بچے ایک مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور برفباری کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال (اپر و لوئر دیر)، مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں پیش آئے۔ بارشوں اور شدید برفباری کے باعث صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بند شاہراوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
شدید برفباری کے باعث چند بالائی علاقوں میں باقی بند شاہراوں کو بھی کھولنے کے لئے مشینری مصروف عمل ہے۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ ضلع چترال لوئر کی انتظامیہ کو جابحق افراد کے لواحقین کو امداد جلد از جلد فراہم کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبہ کے بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل رات سے منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارشوں اور برفباری کے باعث صوبہ کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔