کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ 27ستمبر 2024کو حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے والا اسرائیلی فوجی آپریشن مالی طور پر بھی ایک بڑا اور مہنگا اقدام تھا، جس پر مجموعی طور پر تقریباً 9ارب 44 کروڑ روپے(34 ملین ڈالر) خرچ ہوئے۔83 ٹن بم، چھ عمارتیں اور ایک ہدف،امدادی ٹیموں کو روکنے کیلئے اضافی بمباری، ہتھیاروں پر 1ارب89کروڑ روپے خرچ ہوئے،غزہ جنگ کی قیمت166کھرب 59 ارب روپے ، یمن پر ہر حملہ 3ارب88کروڑ روپے تک، جنگی اخراجات پر اختلاف ۔ یہ حساب اسرائیلی جنرل اسٹاف، وزارتِ خزانہ اور بینک آف اسرائیل سے حاصل کردہ شیکل میں موجود مالی معلومات کی بنیاد پر لگایا گیا۔رپورٹ کے مطابق، اس دن دوپہر کے وقت اسرائیلی جنگی طیارے حاتسریم ایئر بیس سے پرواز کر کے کم از کم 83 ٹن بموں سے لیس تھے، جنہیں بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع چھ عمارتوں کے ایک کمپلیکس پر گرایا گیا، جہاں حسن نصراللہ موجود تھے۔آپریشن کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے علاقے میں اضافی بمباری کر کے ایک طرح کا محاصرہ قائم کیا تاکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکیں، 34ملین ڈالر میں سے تقریباً 1 ارب 89کروڑ روپے(6.

8 ملین ڈالر) صرف اس حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر خرچ ہوئے، جبکہ باقی رقم پرواز کے اوقات، ایندھن اور علاقے تک رسائی روکنے کے لیے گرائے گئے اضافی اسلحے پر لگی۔اسی دن حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں میزائل حملہ کیا، جسے روکنے کے لیے اسرائیل کو انٹرسیپٹرز استعمال کرنا پڑے، جن پر مزید کئی کروڑ شیکل خرچ ہوئے۔ہارٹز کے مطابق، 3 اکتوبر 2024 کو اسی طرز کے ایک اور حملے میں حسن نصراللہ کے نامزد جانشین ہاشم صفی الدین کو بھی شہیدکیا گیا، جبکہ اکتوبر کے آخر میں نعیم قاسم نے حزب اللہ کی قیادت سنبھالی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حسن نصراللہ خرچ ہوئے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم