پشاور: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے 22 جنوری سے اب تک ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں کی چھتیں گرنے جیسے حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔جاں بحق افراد میں 7 بچے ایک مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور برفباری کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا۔یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال ( اپر و لوئر دیر)مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں پیش آئے.

بیشتر اضلاع میں بند شاہراہیں عام ٹریفک کیلئےکھول دی گئیں. بالائی علاقوں میں باقی بند شاہراہیں کھولنے کیلئے مشینری متحرک ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں.تمام اضلاع کو ضرورت کے مطابق امدادی سامان پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے. امدادی سامان میں خیمے،کمبل، بستر، کچن سیٹس شامل ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے.بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بارشوں اور برفباری کے باعث پی ڈی ایم اے اضلاع میں

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی