ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئر مین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا۔ پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلا دیش کی حمایت کی۔
کھلاڑیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے۔ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں۔ سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔سربراہ پی سی بی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔محسن نقوی کی کل وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق مشاورت ہوگی۔اس متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا۔کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب پی سی بی کے اصولی موقف کے ساتھ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسانحہ گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کا ڈی این اے کہاں ہورہا ہے؟ ورثا کو اعتماد میں لیا جائے، فاروق ستار سانحہ گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کا ڈی این اے کہاں ہورہا ہے؟ ورثا کو اعتماد میں لیا جائے، فاروق ستار گھریلو تشددکیخلاف بل دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال وفاقی حکومت کا کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ وزیرداخلہ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کا اعادہ برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے،جسٹس (ر) اطہر من اللہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔