data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت یا عدم شرکت سے متعلق فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اہم مشاورت کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میگا ایونٹ سے متعلق حتمی اعلان جمعہ یا پیر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت میں پاکستان کے ممکنہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں ورلڈ کپ میں شرکت، احتجاجی حکمتِ عملی اور آئی سی سی کے کردار سمیت متعدد پہلو زیر بحث آئے۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، تاہم اس کے ساتھ احتجاجی اقدامات اختیار کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ایک آپشن یہ بھی ہے کہ قومی ٹیم اپنے میچز کے دوران سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے تاکہ احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ممکنہ فتوحات کو بنگلادیشی کرکٹ شائقین کے نام منسوب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

پس منظر کے طور پر یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حال ہی میں ایک بنگلادیشی کھلاڑی کو سیکیورٹی خدشات کا جواز بنا کر آئی پی ایل سے باہر کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بنگلادیشی بورڈ کا مؤقف تھا کہ اگر ایک کھلاڑی کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنائی جا سکتی تو پوری ٹیم کے تحفظ کی ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے۔

تاہم آئی سی سی نے بنگلادیش کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا اور بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا۔ اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی تحفظات کا اظہار کیا، اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے مؤقف کو اصولی قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کے طرزِ عمل کو مسترد کیا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں ایک خطرناک وائرس کے پھیلاؤ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے، مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ وائرس ایسے وقت میں پھیلنا شروع ہوا ہے جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ایونٹ کی تیاریوں، سیکیورٹی انتظامات اور ٹیموں کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

ان تمام حالات کے تناظر میں پاکستان کا آئندہ لائحہ عمل غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے، اور کرکٹ حلقوں کی نظریں حکومت اور پی سی بی کے متوقع فیصلے پر مرکوز ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی سی بی ورلڈ کپ

پڑھیں:

جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز