پنجاب حکومت نے بسنت کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سکیورٹی اور سہولتی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سخت قانون نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو مفت پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت سے پہلے، دوران یا بعد میں غیر قانونی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ تین روزہ بسنت کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی حفاظتی پلان تیار کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری کو ہونے والی تقریبات کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں 10 لاکھ حفاظتی تاریں تقسیم کی گئی ہیں، جو موٹر سائیکلوں کے اگلے حصے پر لگائی جائیں گی تاکہ پتنگ کی ڈور سے ہونے والے حادثات سے بچا ئوممکن بنایا جا سکے۔پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے بسنت کے تینوں دن 6 ہزار خصوصی رکشے، 500 بسیں اور 60 ہزار آن لائن کار سروسز فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی، جس میں سرکاری بسیں اور ایپ بیسڈ ٹیکسی سروسز بھی شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی بدستور برقرار ہے، جو پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ بل 2025 کے تحت نافذ ہے۔ تاہم روایتی بسنت میلے کے انعقاد کے لیے 6 سے 8 فروری تک محدود اجازت دی گئی ہے۔ مقررہ دنوں اور اوقات کے علاوہ پتنگ بازی کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا