Jang News:
2026-07-24@08:41:19 GMT

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات

—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرِاعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے ملاقات کی اور وزیرِاعظم کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025ء پیش کی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ادارے میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تبدیلی اور عوامی خدمات کی جانب توجہ کو سراہا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ برس نیب نے 6.

213 ٹریلین روپےکی ریکوری کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

چیئرمین نیب نے تقریباً 5.99 ٹریلین روپے مالیت کی 2.98 ملین ایکڑ ریاستی و جنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کرنے سے متعلق وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا اور بتایا کہ جعلی اور فراڈ ہاؤسنگ اور انویسٹمنٹ اسکیمز کے 115,587 متاثرین کو 180 بلین روپے واپس دلوائے گئے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیئرمین نیب نیب کی

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری