صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بہترین سفارتکاری: ایران اور یو اے ای کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط

ابوظبی میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔  دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا اور اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

PRESIDENT’S SECRETARIAT
(Media Wing)
*****

PRESS RELEASE

President Zardari meets Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the United Arab Emirates to Further Strengthen Bilateral Relations
 
Abu Dhabi, 27 January 2026 – President Asif Ali Zardari, accompanied by a… pic.

twitter.com/DKRgwvbcaC

— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 27, 2026

صدر آصف علی زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں یو اے ای کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطے اور دنیا میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستی اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان شیخ محمد بن زاید النہیان صدر زرداری متحدہ امارات یو اے ای

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ امارات یو اے ای

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال