ایف بی آر کا ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پر سلفیوں و سمگل شدہ اشیاء کی تشہیر پر سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کلیم اختر:سلفیوں اور ضبط شدہ سمگل شدہ اشیاء کے ساتھ ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کا سلسلہ نہ رک سکا، جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
ایف بی آر نے کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال کو مس کنڈکٹ قرار دے دیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین، بالخصوص کسٹمز افسران و اہلکاروں کو پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کے تحت سوشل میڈیا کے غیر مجاز استعمال کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔
پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
ایف بی آر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے 25 اگست 2021 اور 2 ستمبر 2024 کے آفس میمورنڈمز تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کے پابند ہوں گے۔
ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے سرکاری امور، آراء یا معلومات شیئر کرنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔
ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نظم و ضبط برقرار رکھنے، ادارہ جاتی ساکھ کے تحفظ اور سرکاری معلومات کو غیر مجاز تشہیر سے بچانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ایف بی آر
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔