کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کیخلاف درخواست، پی ٹی اے، وزارتِ قانون و انصاف کو نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران تمام فریقین کو 10 فروری تک شق وار جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی اے، وزارتِ قانون و انصاف سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، تمام فریقین جواب جمع کروائیں، یہ حکومت کا پالیسی میٹر بھی ہونا چاہیے، پی ٹی اے سمیت تمام فریقین 10 فروری کو شق وار جواب جمع کروائیں۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، سوشل میڈیا کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر برا اثرات ڈالتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا بچوں کے
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔