data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے اسرائیلی انفلوئنسر سیمی یاہود کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں نفرت پھیلانے والے افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ایسے مہمانوں کو قبول نہیں کیا جائے گا جو معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انفلوئنسر سیمی یاہود کا ویزا اسرائیل سے روانگی سے محض تین گھنٹے قبل منسوخ کیا گیا۔ سیمی یاہود نے اس فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف انتہائی متنازع بیان دیا اور اسلام کو ایک “نفرت انگیز نظریہ” قرار دیا، جس کے بعد ان کے بیانات پر عالمی سطح پر بھی تنقید کی گئی۔

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آسٹریلیا کا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں درست ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی اور درست وجوہات کی بنیاد پر آنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانا کسی بھی صورت میں آسٹریلیا آنے کی قابلِ قبول وجہ نہیں ہو سکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ سال 14 دسمبر کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہنوکا کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد آسٹریلیا نے نفرت انگیز جرائم سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے تھے تاکہ معاشرے میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم