سندھ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کی کرپشن، نیب انکوائری شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
نیب کے مطابق ٹینڈرز ایس پی پی آر اے ویب سائٹ پر شائع کیے بغیر جاری کیے گئے، اربوں روپے پسندیدہ ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر جاری کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب کراچی نے سندھ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی شکایات کی انکوائری شروع کر دی۔ نیب ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر سندھ کے سابق وزیر شاہد تھہیم اور اعلیٰ افسران کے خلاف نیب کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 5.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاری کیے گئے اربوں روپے کے مطابق
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔