وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر بیان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھوں کا معائنہ اڈیالہ جیل میں ماہرینِ امراضِ چشم نے کیا۔
عطاء اللہ تارڑ کے مطابق، طبی ماہرین نے معمولی طبی کارروائی کے لیے سفارش کی تھی کہ بانی چیئرمین کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) منتقل کیا جائے۔ اسی سفارش کے تحت گزشتہ ہفتے کی رات انہیں پمز لے جایا گیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تحریری رضامندی کے بعد تقریباً 20 منٹ کی مختصر طبی کارروائی کی گئی، جس کے بعد انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران ان کی صحت بہتر اور مستحکم رہی۔
وفاقی وزیر نے مزید واضح کیا کہ تمام قیدیوں کو طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہے اور یہ عمل مکمل طور پر رولز اور قواعد کے مطابق ہوتا ہے۔ طبی کارروائی ماہرین کی سفارش اور بانی چیئرمین کی رضامندی کے تحت کی گئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے آخر میں کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی فی الحال صحت مند ہیں اور انہیں تمام ضروری طبی ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ بانی چیئرمین پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔