نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) سپیشل جج سنٹرل کی عدالت نے فیض حمید بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر جعلی رجسٹری اور انتقال درج کرنے کا الزام ہے، مدعی مقدمہ کو 1 کنال زمین منتقل کرنے کی بجائے دھوکہ دہی سے 10 مرلہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم پر سرکاری عہدے کے غلط استعمال، ذاتی فائدہ لینے کے الزامات ہیں، استغاثہ کے مطابق اصل حقائق تک رسائی اور تفتیش کیلئے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔