سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں ایک ملزم مقتولہ لڑکی کا والد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کےعلاقے بھینس کالونی انصاف کانٹے روڈ نمبر 10 کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوبیاہتا جوڑے 30 سالہ سدھیر اور اس کی اہلیہ 27 سالہ صائمہ کو شدید زخمی کردیا تھا جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں شدید زخمی میاں بیوی دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

سکھن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 52/2026 زیر دفعات 302، 109، 147، 148، 149  کے تحت مقتول کے بھائی سلطان احمد کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

 ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی تھی۔ رات گئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اورچھاپوں کے دوران سکھن پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان دیداراورعلی حیدرکوگرفتارکرلیا۔

مقتول کے بھائی سلطان کے مطابق مقتول سدھیر نے صائمہ سے 2 ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی سدھیر اور صائمہ سجاول ٹھٹھہ میں ایک ہی محلے میں رہتے تھےاورگزشتہ دوماہ سے کراچی بھینس کالونی میں رہائش پزیر تھے۔

بدھ کی شب شاہ لطیف ٹاؤن سے رشتے داروں کے گھرسے واپس آرہے تھے۔ بھینس کالونی موڑکے قریب لڑکی کے والد اوراس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سدھیراورصائمہ جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم دیدار مقتولہ صائمہ کا والد ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیرت کے نام پرمیاں بیوی کو قتل کیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار