Daily Sub News:
2026-07-24@08:16:13 GMT

چین اور برطانیہ کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

چین اور برطانیہ کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

چین اور برطانیہ کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پرموجود ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے طویل مدتی اور مستحکم چین برطانیہ جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی نظم و نسق شدید متاثر ہوا ہے۔ بین الاقوامی قوانین صحیح معنوں میں تب ہی موثر ہوتے ہیں جب تمام ممالک ان کی پاسداری کریں، اور اس معاملے میں بالخصوص بڑی طاقتوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

چین اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بڑے امکانات کو بڑے ثمرات میں تبدیل کرنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ چین کو امید ہے کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کے لیے مساوی، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اعتماد ممالک کے درمیان تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد ہے۔ہم چین کا دورہ کرنے کے لئے برطانوی حکومت، پارلیمنٹ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ چین کے بارے میں جامع، معروضی اور درست ادراک کو بڑھائیں۔ اس حوالے سے چین برطانیہ کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسی اپنانے پرغور کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ طویل مدتی، مستحکم اور جامع تزویراتی شراکت داری قائم کرنا بہت ضروری ہے۔ تائیوان کے معاملے پر برطانیہ کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ برطانیہ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں سمیت دیگر شعبوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ برطانیہ کو اس بات پر خوشی ہوگی کہ ہانگ کانگ دونوں ممالک کے درمیان ایک منفرد اور اہم پل بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی امور میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کے قومی استحکام کی حمایت کرتے ہیں، چینی مندوب ایران کے قومی استحکام کی حمایت کرتے ہیں، چینی مندوب ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی حماس کا غزہ کی حکومت فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان، رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ سپین نے 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا حماس کے غیرمسلح ہونے تک غزہ اور اردر گرد پر اسرائیل کا کنٹرول رہے گا، نیتن یاہو ایران کے پاس وقت بہت کم، بات نہ مانی تو پہلے سے بڑا حملہ ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو فروغ دینے شراکت داری

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار