لاہور کے بھاٹی چوک میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نے کنٹریکٹر کے خلاف فوری مقدمہ درج کروانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اسی کے ساتھ نجی کمپنی اور منصوبے کے ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کی معطلی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی اور انکوائری کی سفارش کی گئی ہے اور منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس بات کا عندیہ ہے کہ ایل ڈی اے واقعے کی ذمہ داری طے کرنے اور مستقبل میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت رویہ اختیار کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری