اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ہم اپنی سر زمین کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، 12 روزہ جنگ نے ہمیں مزید مضبوط اور طاقتور کیا، ایران نے ہمیشہ منصفانہ جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانٹرنیشنل اداروں میں بھارتی شہری سیکیورٹی خطرہ بن گئے؟ عالمی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات انٹرنیشنل اداروں میں بھارتی شہری سیکیورٹی خطرہ بن گئے؟ عالمی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار روپے کا تاریخی اضافہ اتھیوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی الجزائر کے سفیر براہیم رمانی سے اہم ملاقات تصاویر والی پتنگ، ’نک دا کوکا‘ گانے پر پابندی کیخلاف دائر درخوست پر اعتراض ختم کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر و سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن سمیت 5 ہاوسنگ سوسائٹیز کو ریکوری کے نوٹسز جاری،، تفصیلات...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔