ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
جامعہ این ای ڈی میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے عہدے کے لیے میرٹ پر تین نام وزیر اعظم کو بھیج دیے ہیں، کہا جاتا ایچ ای سی کی تاریخ میں اتنے شفاف طریقے سے امیدواروں کا کبھی انتخاب نہیں ہوا ہے۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، اگر یہ غداری ہے تو آئین سے اس شق کو نکال دیں، وہ اس مطالبے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ وہ جامعہ این ای ڈی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پر ہم کیا سندھ حکومت خود مطمئن نہیں ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے عدم تقرر کے سوال پر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے میرٹ پر تین نام وزیر اعظم کو بھیج دیے ہیں، کہا جاتا ایچ ای سی کی تاریخ میں اتنے شفاف طریقے سے امیدواروں کا کبھی انتخاب نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے منتظر ہیں، سمری میں تاخیر ہوئی ہے، چیئرمین ایچ سی سی کا منصب بہت اہم ہے اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے تھی، وزیر اعظم غیر ملکی دورے سے آچکے ہیں ہم ان سے استسفار کریں گے کہ اس منصب پر فوری تقرری کردیں اور جب تک نہیں ہوتی اس دوران قائم مقام کا فیصلہ اسلام آباد جا کر کروں گا۔ اردو یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آچکی ہے اس پر ایکشن بھی ہونا ہے مگر وہاں سفارش بھی آجاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم نے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer