چین برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں زیادہ تبادلے کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ بیجنگ میں بات چیت کی۔ جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین برطانیہ کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنے، تزویراتی رابطے اور باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

چین بین الحکومتی مکالمے اور تعاون کے میکانزم کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام سطحوں اور تمام شعبوں میں زیادہ تبادلے کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین اور برطانیہ کو بڑی طاقتوں کے طور پر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے اور کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کا تحفظ کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی نظم و نسق کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دیا جائے۔

اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کو مضبوط کرنے، کھلی اور آزاد تجارت کی حمایت کرنے اور معیشت، تجارت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کی جانب سے برطانیہ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ برطانیہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ بات چیت کے بعد، دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، زراعت اور خوراک، میڈیا، تعلیم اور مارکیٹ ریگولیشن کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی بیجنگ میں برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر سے ملاقات کی۔ چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان معمول کے تبادلوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکاروباری مشکلات سرمایہ کاروں کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کر رہی ہیں: سردار طاہر محمود مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادریوف چین اور برطانیہ کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ایران کے قومی استحکام کی حمایت کرتے ہیں، چینی مندوب ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی حماس کا غزہ کی حکومت فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان، رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ سپین نے 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانیہ کے ساتھ چینی وزیر اعظم کے لیے تیار ہے کرنے کے لیے کرنے کا

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان