مولانا ممتاز حسین بھڈوال شیعہ علماء کونسل بھکر کے ضلعی صدر منتخب، حلف اُٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پانچ امیدواران کی درخواستیں صوبائی دفتر کو موصول ہوئیں بالآخر مولانا سید عرفان حیدر نقوی اور مولانا ممتاز حسین بھڈوال کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مولانا ممتاز حسین بھڈوال کثرت رائے کے ساتھ ضلع بھکر کے امیر کارواں منتخب ہوئے۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف جماعت کے بانی رہنما سید وزارت حسین نقوی مرحوم (رح) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے ھوئے ان کے مرقد پر منعقد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان بھکر کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کی صدارت میں تاریخی امام بارگاہ قصر زینب بھکر میں منعقد ھوا، الیکشن آفیسر کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری غلام شبیر ضیغم اور صوبائی نائب صدر مولانا انتظار مھدی نجفی نے انجام دیے۔ تحصیل بھکر، کلورکوٹ، منکیرہ اور دریا خان کے تحصیل و یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کر کے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جبکہ ضلع بھکر کے مدارس دینیہ کے علما کرام اور سینئر تنظیمی احباب نے انتخابی عمل کی تحسین کی، پانچ امیدواران کی درخواستیں صوبائی دفتر کو موصول ہوئیں بالآخر مولانا سید عرفان حیدر نقوی اور مولانا ممتاز حسین بھڈوال کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مولانا ممتاز حسین بھڈوال کثرت رائے کے ساتھ ضلع بھکر کے میرکارواں منتخب ہوئے۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف جماعت کے بانی رہنما سید وزارت حسین نقوی مرحوم (رح) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے ہوئے ان کے مرقد پر منعقد ہوئی۔ نومنتخب ضلعی صدر سے صوبائی نائب صدر مولانا سید انتظار مھدی نجفی نے حلف لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھکر کے
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔