خیال رہے کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح افواج کا ایک اہم حصہ ہے، جسے 1979ء کے ایرانی انقلاب کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ باقاعدہ فوج کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور براہِ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے دیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے یورپی یونین کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے "غیر منطقی، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی" قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام "امریکا اور صہیونی حکومت کی بالادست اور غیر انسانی پالیسیوں کی اندھی تقلید" کے تحت کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح افواج کا ایک اہم حصہ ہے، جسے 1979ء کے ایرانی انقلاب کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ باقاعدہ فوج کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور براہِ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔ پاسداران انقلاب ایران کے دفاع، بیرونی آپریشنز اور خطے میں اثر و رسوخ میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار فعال (اور ریزرو سمیت 6 لاکھ سے زائد) اہلکاروں پر مشتمل یہ فورس ایران کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگراموں کی نگرانی کرتی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں مختلف اتحادی گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔ امریکا نے 2019ء میں پاسداران انقلاب کو غیر ملکی "دہشت گرد تنظیم" قرار دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب یورپی یونین انقلاب کو ایران کے کرتی ہے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار