Jasarat News:
2026-07-24@10:27:26 GMT

ایمازون کا ایک بار پھر ہزاروں ملازم برطرف کرنے کا منصوبہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی جانب سے افرادی قوت میں کمی کا عمل جاری ہے اور ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا کی معروف ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ 3ماہ قبل ہی 14 ہزار ملازمتیں ختم کی گئی تھیں۔کمپنی نے تازہ ترین مرحلے میں تقریباً 16 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جو گزشتہ 3ماہ کے دوران دوسری بڑی لہر ہے۔ ایمازون کی سینئر نائب صدر بیتھ گیلیٹی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی تنظیمی ڈھانچے کو سادہ بنانے، غیر ضروری سطح کم کرنے، ذمے داریوں میں اضافہ اور بیوروکریسی ختم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن کاروباری شعبوں یا ممالک میں یہ چھانٹیاں ہوں گی۔ ایمازون کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کینیڈا میں کتنے ملازمین اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ یہ اقدام اکتوبر میں ہونے والی 14 ہزار ملازمین کی برطرفی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بیتھ گیلیٹی کے مطابق بعض شعبوں میں تنظیمی تبدیلیاں اکتوبر میں مکمل ہو گئیں تھیں، تاہم کچھ یونٹس میں یہ عمل اب جا کر مکمل ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں موجود ملازمین کو اندرونِ کمپنی نئی ملازمت تلاش کرنے کے لیے 90 دن دیے جائیں گے۔ جو ملازمین نئی ذمے داری حاصل نہ کر سکیں یا نہ لینا چاہیں، انہیں علاحدگی پیکیج، کیریئر آؤٹ پلیسمنٹ سہولیات اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی