Jasarat News:
2026-07-24@07:42:32 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بھارت نوازی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260130-03-3
کرکٹ اب صرف ایک کھیل نہیں رہا۔ یہ اب دل ٹوٹنے کی کہانیاں، خوابوں کی تباہی، اور طاقتور کے سامنے کمزور کی چیخ و پکار کا میدان بن چکا ہے۔ جب ایک ملک کی ٹیم کو ورلڈ کپ سے نکال دیا جائے، صرف اس لیے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی عزت اور حفاظت کی بات کرے، تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش کو خارج کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا آئی سی سی کا فیصلہ کوئی محض انتظامی اقدام نہیں؛ یہ ایک قوم کے جذبات پر طمانچہ ہے، ایک غیرت مند ملک کی توہین ہے، اور سب سے بڑھ کر، آئی سی سی کی بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی زندہ مثال ہے۔ یہ سب کچھ جنوری 2026 میں اس وقت شروع ہوا جب مصطفی ظریف رحمن (مصطفی رحمن) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 سے نکال دیا گیا۔ کولکتہ نائٹ رائڈرز نے اسے 9.

20 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ ایک کھلاڑی جو برسوں سے آئی پی ایل میں کھیلتا آیا ہے۔ مگر چند دنوں میں ہی سیاسی طوفان اٹھا۔ بھارتی حکمران جماعت کے رہنما اور مذہبی گروہوں نے احتجاج کیا۔ الزام لگایا گیا کہ بنگلا دیش میں ہندو اقلیتوں پر حملے ہو رہے ہیں (اس الزام کو بنگلا دیش کی حکومت نے مسترد کیا)۔ بنگلا دیشی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سے شاہ رُخ خان کو ’’غدار‘‘ کہا گیا، دھمکیاں دی گئیں کہ مصطفی کو ائرپورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیں گے۔ حالانکہ بنگلا دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کی اجازت بھارتی کرکٹ بورڈ نے دی تھی۔ نفرت کی یہ لہر اتنی شدید تھی کہ بی سی سی آئی نے شاہ رُخ خان کو حکم دیا کہ مصطفی کو ریلیز کرو۔ 3 جنوری 2026 کو مصطفی کو ریلیز کر دیا گیا۔ بغیر کسی معاوضے کے، بغیر کسی وضاحت کے۔ ایک کھلاڑی جو میدان میں اپنی مہارت سے کماتا تھا، اسے سیاسی نفرت نے گھر بیٹھا دیا۔ بنگلا دیش میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی۔ لوگوں کے دل ٹوٹ گئے، یہ صرف ایک کھلاڑی کی بات نہیں تھی، یہ ان کی قومی عزت کی بات تھی۔ مصطفی جیسے ہزاروں بنگلا دیشی کھلاڑیوں نے برسوں سے بھارت میں محنت کی، محبت کی، اور اب انہیں یوں دھکے دے دیے گئے۔ کیا یہ انصاف ہے؟ کیا یہ اسپورٹس مین اسپرٹ ہے؟ اس توہین کے جواب میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 کے اپنے تمام میچز بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ وجہ واضح تھی۔

شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ بی سی بی نے آئی سی سی سے گزارش کی کہ ان کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں، جہاں پاکستان کے میچز پہلے سے ہی نیوٹرل وینیو پر شیڈول تھے۔ مگر آئی سی سی نے انکار کر دیا اور کہا کہ ’’کوئی سنگین سیکورٹی خطرہ نہیں‘‘، یہ کہہ کر انہوں نے بنگلا دیش کی آواز کو دبا دیا۔ 24 جنوری 2026 کو فیصلہ آ گیا: بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے خارج، اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا۔ ٹیسٹ کر کٹ کھیلنے والا ایک ملک، جو حالیہ برسوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہا تھا، اسے یوں ذلیل کر دیا گیا۔ بنگلا دیشی کھلاڑی، جو ورلڈ کپ کے لیے ہفتوں سے تیاری کر رہے تھے، ان کے خواب چکناچور ہو گئے۔ میڈیا، آفیشلز، فینز سب کو ایک ساتھ توہین کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ صرف کرکٹ کی بات نہیں؛ یہ ایک قوم کے دل پر وار تھا۔

اب سوال یہ ہے کہ آئی سی سی نے بھارت کی حمایت کیوں کی؟ کیونکہ بھارت کرکٹ کا ڈکٹیٹر ہے۔ بی سی سی آئی کی مالی طاقت آئی سی سی کی 70-80 فی صد آمدنی ہے۔ آئی پی ایل، ٹی وی رائٹس، اسپانسرشپ، سب کچھ بھارت سے جڑا ہے۔ جب بھارت نے 2025 چمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تو آئی سی سی نے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ بنا کر اسے قبول کر لیا۔ مگر جب بنگلا دیش نے وہی مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ ’’یہ مثال نہیں بن سکتا‘‘ کہہ کر انکار کر دیا۔ یہ دوہرا معیار نہیں تو کیا ہے؟ پاکستان نے بنگلا دیش کی حمایت کی۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کھل کر کہا: ’’یہ انصاف نہیں، ڈبل اسٹینڈرڈز ہیں‘‘۔ دوسرے معیارات ہیں پاکستان نے بائیکاٹ کی دھمکی دی، مگر آئی سی سی نے جرمانوں کی دھمکی دے دی۔ یہ سب دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ دنیا کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ کرکٹ اب طاقتوروں کا کھیل بن چکی ہے، جہاں کمزور کی آواز دب جاتی ہے۔ بنگلا دیش کے کھلاڑیوں نے برسوں سے محنت کی، درد سہے، مگر آج انہیں یوں دھکے دے دیے گئے۔ مصطفی رحمن جیسے ہیرو کو نفرت کی نذر کر دیا گیا۔ ایک قوم کے خواب چکناچور ہوئے۔ آئی سی سی نے نفرت انگیز پروپیگنڈے پر آنکھیں موند لیں، مگر بنگلا دیش کی حفاظت کی بات پر کان نہ دی۔ یہ شرمناک بات ہے۔ آئی سی سی میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو وہ ڈوب کر مرجاتے۔ کیا یہ ادارہ عالمی ہے، یا صرف ایک ملک کا غلام؟ اگر بھارت کی طاقت کی وجہ سے دوسرے ممالک کے حقوق پامال ہوتے رہے تو کرکٹ کی ساکھ ختم ہو جائے گی۔ بنگلا دیش کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ نفرت کو روکا جائے۔ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔ ورنہ یہ کھیل صرف پیسے اور طاقت کا آلہ بن کر رہ جائے گا، جہاں کمزور کے آنسوؤں کی کوئی قیمت نہیں ہو گی۔ دل ٹوٹنے کی یہ ناانصافیاں بند ہونی چاہیے۔ کرکٹ کو دوبارہ قوموں کے درمیان محبت اور احترام کا کھیل بنانا ہو گا۔

وجیہ احمد صدیقی سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلا دیشی کھلاڑی بنگلا دیش کی ا ئی پی ایل دیا گیا ورلڈ کپ کی بات کر دیا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی