data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں اور شہر کی ہر بڑی سڑک پر جدید بسیں چلانے کا منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے، سندھ حکومت کراچی کے ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی وقفہ دعا کیا گیا، جس میں پاکستان کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ کراچی میں حالیہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے بھی دعا کی گئی۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے لاہور میں پیش آنے والے واقعے پر دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب لاہور کو بھی وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 14 سال بعد سندھ اسمبلی کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے، پوری سندھ اسمبلی اس عالمی کانفرنس کی میزبان ہوگی اور تمام اراکین کو بھرپور شرکت کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں،یہ عالمی کانفرنس 4 فروری کو سندھ اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے تحریک پیش کی کہ عالمی کانفرنس کے انعقاد کے لیے سندھ اسمبلی ہال کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

وقفۂ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے ایک رکن کی جانب سے ماڈل کالونی کے روٹ پر ریڈ بس کی بحالی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ مزید بسیں کراچی پورٹ پر موجود ہیں اور مرحلہ وار تمام روٹس پر بس سروس بحال اور توسیع دی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی کے لیے دعا کی

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن