data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت ) سندھ کے اندر کسی کو بھی جان ومال کا تحفظ حاحل نہیں حکومت غریب عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتی ہے اسی وجہ غریب آدمی کے قاتل کبھی نہیں پکڑے جاتے اگر راہول جھنڈا وڑا کے قاتل نہیں گرفتار ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ یہ بات پریس کلب ٹنڈوجام پرسکرنڈ کے نوجوان راہول جھنڈاوڑ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جھنڈاوڑ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنما ڈاکٹر کرشن چند، اجے کمار اور ارجن کمار نے کہی ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گیارہویں جماعت کے طالب علم راہول جھنڈاوڑے کے قتل کو ایک ماہ اور نو دن گزر چکے ہیں لیکن سکرنڈ پولیس تاحال قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بڑے لوگوں اور ارکان اسمبلی اور ان کے رشتے داروں اور دوستوں کی خدمت میں جب لگی تو مجرم کس طرح پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سندھ غریب عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتی ہے اس وجہ ان کے قاتل کبھی نہیں کپڑے جاتے اس ہی پولیس نے اس سنگین واقعے میں کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی مقررین نے مزید کہا کہ مقتول راہول جھنڈاوڑ کے والدین انصاف کے حصول کے لیے تھانے اور اعلیٰ حکام کے دفاتر کے چکر کاٹتے کاٹتے تھک گئے ہیں مگر انہیں کہیں سے بھی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا ۔انہوں نے کہا کہ ایک معصوم طالبعلم کا قتل پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکر ٹنڈوجام سے تین نوجوان اغوا ہوئے اور دو قتل ہو چکے تیسرے ابھی سال گزرنے پتا نہیں چل رہا ہے اس لئے اس میں ہم سب کو مل کر آواز اُٹھانی ہو گی تاکہ اپنے بچوں کو جان کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔اقلیتی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ راہول جھنڈاوڑ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے سندھ میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، جس کی تمام تر ذمے داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ

(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری