جینے دو کراچی مارچ،ضلع سائٹ غربی میں بھرپور عوامی رابطہ مہم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-01-8
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت کل یکم فروری کو ہونے والے جینے دو کراچی مارچ کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے باہر کارنر میٹنگز منعقد کی گئیں جبکہ شہریوں میں ہینڈ بلز تقسیم کرکے مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مقامی ذمے داران اور منتخب نمائندوں نے کہا کہ کراچی بدترین مسائل کی زد میں ہے، جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، پانی و بجلی کی قلت، مہنگی ٹرانسپورٹ، تجاوزات، بدامنی اور ناقص شہری سہولیات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ سانحہ گل پلازہ سمیت شہر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات نے حکومتی نااہلی اور کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ جینے دو کراچی مارچ دراصل اہل کراچی کے بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد ہے، جس کا مقصد شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے حکمرانوں پر دباؤ ڈالنا اور عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر کو اس کا جائز حق دلانے کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر ہینڈ بلز کے ذریعے مارچ کی تاریخ، مقام اور مقاصد سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ذات، برادری اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کراچی کے روشن مستقبل کے لیے اس مارچ میں شریک ہوں۔جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے ذمے داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے گی اور گھر گھر، گلی گلی پیغام پہنچایا جائے گا تاکہ جینے دو کراچی مارچ کو تاریخ ساز اور کامیاب بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ جماعت اسلامی
پڑھیں:
کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ گورنر کے منصب پر رہتے ہوئے اپنی تمام ذمہ داریاں آئینِ پاکستان کے مطابق ادا کریں گے اور ان کی حیثیت کسی سیاسی جماعت کے نمائندے کی نہیں بلکہ وفاق کی آئینی ذمہ داریاں نبھانے والے عہدیدار کی ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈیٹرز کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صحافت، تعلیم، گورننس اور سندھ کو درپیش مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر وہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں طور پر دستیاب رہیں گے اور کسی بھی فیصلے میں سیاسی یا لسانی وابستگی کو بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر سندھ کے تمام شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بطور گورنر ان کا کردار صوبے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی، اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
صحافت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ریلز کلچر نے معلومات کی ترسیل کا انداز بدل دیا ہے، تاہم اس تبدیلی کے ساتھ پیشہ ورانہ صحافت کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ صحافت کی بنیادی ذمہ داری تحقیق، حقائق اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنا ہے۔
انہوں نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ادارتی پالیسیوں اور ایڈیٹوریل گائیڈ لائنز کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ نئے آنے والے رپورٹرز کی بہتر تربیت کی جا سکے۔ ان کے بقول صحافیوں کو یہ سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ وہ متعلقہ، بامقصد اور مؤثر سوالات کریں، کیونکہ معیاری سوال ہی معیاری صحافت کی بنیاد بنتا ہے۔
گورنر سندھ نے تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور معیار کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔
انہوں نے اپنی طرزِ حکمرانی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر ہاؤس ہی میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے غیر ضروری پروٹوکول کے قائل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سرکاری رہائش گاہ موجود ہے تو غیر ضروری نقل و حرکت اور بڑے پروٹوکول کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ سادگی، کفایت شعاری اور عوامی سہولت کو ترجیح دینا ہی بہتر طرزِ حکمرانی ہے۔
ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے بھی میڈیا کو درپیش چیلنجز، صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم اور گورننس سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعمیری مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گورنر سندھ نہال ہاشمی