نظام فرسودہ ہو چکا، تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی قوم اور امت کے اتحاد کے لئے کوشاں ہے اور دکھی انسانیت کے حق میں بھرپور آواز بلند کررہی ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قومی پالیسیاں امریکہ کی خوشامد کی بجائے قوم کے وقار کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی جائیں۔ پاکستان گزشتہ 25 برس سے امریکی جنگ میں شمولیت کا خمیازہ بھگت رہا ہے، قبائلی علاقوں کا امن آج بھی تباہ ہے، معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ملک میں بھارتی ایجنسی را اور سی آئی اے کے اڈے قائم ہوئے ، ہزاروں معصوم لوگوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں گئیں۔ حکمران قوم کو مزید مشکلات میں مبتلا نہ کریں، امریکہ اسرائیل کے علاوہ کسی کا دوست نہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا غزہ فوج بھیجنے پر موقف قابل ستائش ہے، جماعت اسلامی اس کی تحسین کرتی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کھل کر سامنے آئیں، امریکہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا طاغوت ہے۔ اقوام متحدہ کی ناکامی کا سب سے بڑا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے ادارہ کی نوے فیصد قراردادوں کو ویٹو کیا۔ عالمی طاقتیں ٹرمپ کے یک طرفہ فیصلوں کی مخالفت کریں، امریکی صدر کو نہ روکا گیا تو پوری دنیا کا امن مزید تباہ ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے وادی تیراہ کے رہائشیوں کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکمرانوں پر ایک دفعہ پھر زور دیا کہ آپریشن مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آپریشن سے متعلق پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں