data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی خلائی ادارے ناسا کو فلوریڈا میں غیر معمولی سرد موسم کے باعث اپنے انتہائی اہم انسان بردار چاند مشن آرٹیمس ٹو کی آزمائشی سرگرمیاں مؤخر کرنا پڑ گئیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یہ مشن گزشتہ 50 برس سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ انسانوں کو چاند کے گرد مدار میں بھیجنے کے منصوبے کا اہم مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے مستقبل میں چاند کی سطح پر دوبارہ انسانی موجودگی کی راہ ہموار کی جائے گی۔

ناسا کے مطابق فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں اچانک آنے والی آرکٹک سرد لہر نے لانچ سائٹ پر درجہ حرارت کو نقطہ انجماد سے بھی نیچے پہنچا دیا، جس کے باعث حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے۔ خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اتنے کم درجہ حرارت میں راکٹ کے ایندھن، پائپ لائنز اور دیگر حساس نظاموں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اسی لیے تمام سرگرمیاں احتیاطاً روک دی گئیں۔

ابتدا میں آرٹیمس ٹو مشن کے لیے آزمائشی لانچ اور فیولنگ ٹیسٹ کی تاریخ 6 فروری مقرر کی گئی تھی، تاہم موسم کی شدت کے باعث اب یہ تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے اور نئی لانچنگ 8 فروری سے قبل ممکن نہیں رہے گی۔ ناسا کے انجینئرز اور تکنیکی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ عملے کی سلامتی اور مشن کی کامیابی کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے گی۔

خلائی ادارے کے مطابق ہفتے کے روز 98 میٹر طویل اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے مکمل فیولنگ ٹیسٹ کی تیاری مکمل تھی، جسے اس مشن کی ڈریس ریہرسل قرار دیا جاتا ہے، تاہم جمعرات کی رات جب شدید سردی نے لانچ سائٹ کو اپنی لپیٹ میں لیا تو تمام سرگرمیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگر موسمی حالات بہتر رہے تو اب پیر کے روز اس اہم آزمائش کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیمس ٹو مشن میں 4 خلا باز شامل ہوں گے، جو چاند کے گرد مدار میں سفر کریں گے مگر سطح پر نہیں اتریں گے۔ یہ مشن آرٹیمس ون کے بعد اگلا مرحلہ ہے، جس میں بغیر عملے کے راکٹ اور خلائی جہاز کی کامیاب آزمائش کی جا چکی ہے۔

ناسا حکام کے مطابق آرٹیمس پروگرام صرف ایک خلائی مشن نہیں بلکہ مستقبل کی طویل المدتی خلائی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت مریخ تک انسانی رسائی کا خواب بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمی رکاوٹیں خلائی مشنز کا معمول کا حصہ ہوتی ہیں، تاہم آرٹیمس ٹو کی تاخیر نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود قدرتی عوامل آج بھی خلائی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آرٹیمس ٹو کے مطابق

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی