بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے معائنے اور علاج کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علاج سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔
ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی متاثر ہوئی تھی۔ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے دائیں آنکھ میں بینائی میں کمی کی شکایت کی، جس پر سینئر ڈاکٹر نے ادیالہ جیل میں فوری معائنہ کیا۔ اس دوران ضروری ٹیسٹ کیے گئے، جن میں فنڈو اسکوپی، آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش اور ریٹینا کی او سی ٹی شامل ہیں۔ معائنے کے دوران سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص بھی ہوئی۔
ڈاکٹر سکندر نے کہا کہ مزید علاج کے لیے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال بھیجنے کی سفارش کی گئی، جس کے بعد انہیں پمز منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران مرض اور طریقہ علاج کی مکمل وضاحت فراہم کی گئی اور تحریری رضامندی بھی حاصل کی گئی۔
انہیں تقریباً 20 منٹ کے اندر آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول اور مکمل نگرانی کے ساتھ کامیابی سے علاج فراہم کیا گیا اور سب کچھ بخیر و خوبی مکمل ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :