City 42:
2026-07-24@06:56:03 GMT

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور صوبائی صدر جمیعت علماء اسلام لائرز فورم خیبر پختونخواہ جلال الدین ایڈووکیٹ  انتقال کر گئے ،مرحوم کی نمازجنازہ  مفتی محمودمرکز پشاورمیں اداکی گئی ،ان کی  وفات نے جماعتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی  ہے۔  مولانا فضل الرحمٰن نے ان کی وفات پرجنوبی افریقہ سے ایک تعزیتی پیغام میں دلی افسوس اور رنج کااظہار کیا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 

 انہوں نے کہا کہ جلال الدین ایڈووکیٹ مرحوم میرے دیرینہ رفیق اور نہایت بااعتماد ساتھی تھے، انہوں نے ہر ذمہ داری کو دیانت، حکمت اور اخلاص کے ساتھ نبھایا، ان کی جدائی میرے لیے ذاتی طور پر بھی صدمے کا باعث ہے۔

 مولانا نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مخلص اورقابل رہنما سےمحروم ہو گئی ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اوران کے  اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

 جمعیت علما اسلام پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا محمد صفی اللہ،سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، نائب امرا،صوبائی ترجمان نے جمعیت لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر جلال الدین ایڈووکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 جمعیت علما اسلام پنجاب کے قائم مقام امیرنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جلال الدین ایڈووکیٹ نے جمعیت علما اسلام کےلئے سیاسی، بین الاقوامی تعلقات اور سفارتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں،ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سوئی سدرن کا دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا اعلان

 انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت

تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔

معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے