data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم فیصلوں کا انتظار شائقین اب بھی کررہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کی نئی کٹ کی متوقع رونمائی آخری وقت میں مؤخر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر نئی کٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل تھیں، تاہم ٹاس کے فوراً بعد اس تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا اور فی الحال نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کرکٹ حلقوں میں اس اچانک فیصلے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت سے جڑے معاملات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں تاحال صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ورلڈکپ ایونٹ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس اقدام کو غیر منصفانہ اور دہرے معیار کی مثال قرار دیا تھا۔ اسی پس منظر میں پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کا آغاز کیا، جس کے بعد فیصلہ مؤخر کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

چند روز قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا تھا کہ ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر تک سامنے آ جائے گا۔ اب پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز متوقع ہے۔

دوسری جانب ورلڈکپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہونا ہے جب کہ پاکستان ٹیم کو اسی روز نیدرلینڈز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے۔ اس صورتحال میں فیصلے میں مزید تاخیر نے کرکٹ شائقین میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جو قومی ٹیم کو عالمی ایونٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا تو تیاریوں کے لیے وقت انتہائی محدود ہوگا، جب کہ کٹ کی رونمائی اور دیگر انتظامی معاملات بھی فوری طور پر نمٹانا ہوں گے۔ پی سی بی حکام کے مطابق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جائے گا جو ملکی کرکٹ کے مفاد میں ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورلڈکپ میں ذرائع کے کے مطابق پی سی بی کیا گیا

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف