Islam Times:
2026-07-24@08:14:04 GMT

امریکی دھمکیاں ناکام؟ ٹرمپ امریکہ کے تابوت کا آخری کیل؟

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 31-01-2026 اسلام ٹائمز وی لاگ
Global Power Shift: Iran, US Threats Fail & A New World Order Emerges
 
امریکی دھمکیاں ناکام؟ ٹرمپ امریکہ کے تابوت کا آخری کیل؟
 
 ایران ڈٹ گیا، اتحادی پیچھے ہٹ گئے،ایرانی میزائلوں کی گھن گرج
 
 نیا عالمی نظام، امریکہ تنہا،ویلکم ٹو نیو ورلڈ آرڈر؟
 
ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
پروگرام کا خلاصہ:
وی لاگ محض خبروں کا مجموعہ نہیں بلکہ عالمی سیاست میں آنے والی اُس بڑی تبدیلی کا تجزیہ ہے جس نے امریکہ کی بالادستی کو چیلنج کر دیا ہے۔
 
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا رہبریت کے حق میں دو ٹوک اعلان، ایران کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکی فوجی منصوبوں سے لاتعلقی، آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کا طاقتور پیغام، یمن کی کھلی وارننگ، اور ٹرمپ کی دھمکیوں کی عالمی سطح پر ناکامی — یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔
 
ساتھ ہی سینیٹر مشاہد حسین سید کے اہم ٹویٹ کی روشنی میں یورپ اور کینیڈا کا چین کی طرف بڑھتا ہوا جھکاؤ، ایک نئے عالمی نظام کی واضح نشاندہی کر رہا ہے جہاں تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی اور عالمی اتحاد کی نئی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں۔
 
یہ وی لاگ دیکھئے، سمجھیے اور فیصلہ کیجیے:
کیا واقعی امریکی دور اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے؟
 
 
 
#GlobalPowerShift
#Iran
#USForeignPolicy
#MiddleEastCrisis
#NewWorldOrder
#IranVsUSA
#Hezbollah
#ChinaRising
#Geopolitics
#WorldPolitics
#IslamTimes
#SyedAdnanZaidi
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلام ٹائمز

پڑھیں:

ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے بحری جہازوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا ازالہ ایرانی اثاثوں سے کرنے کی بات کی تھی۔ ایران نے اس مؤقف کو بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک خطرناک اور اشتعال انگیز نظیر قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی ملک کے اثاثوں کو مستقبل کے غیر متعلقہ دعووں کی بنیاد پر ضبط کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو عالمی مالیاتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے مستقبل کے غیر متعلقہ نقصانات کی ادائیگی کے لیے ضبط کرنا ایک اشتعال انگیز نظیر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو ممالک یا ادارے اس طرح کے ضبط شدہ اثاثوں سے فائدہ اٹھانے یا اس اقدام کی حمایت کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر حکومتیں اس طرز عمل کو معمول بنا لیں تو پھر دنیا میں کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔

عباس عراقچی کے مطابق اس طرح کے اقدامات عالمی مالیاتی نظام میں بے یقینی، افراتفری اور قانونی تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں، جن کے نتائج نہ صرف غیر خوشگوار بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی، اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

Seizing another nation's assets to pay for unrelated future claims is an incendiary precedent.

Those who celebrate or profit from such funds should remember: once governments normalize confiscation, no one's assets are safe. Ensuing chaos will not be pretty or peaceful.

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 24, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اثاثوں کی ضبطی جیسے اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس سے عالمی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تجارت اور ممالک کے درمیان مالیاتی اعتماد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل