بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی صورتحال پر بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال اس وقت انتہائی تشویشناک ہے اور اس نے علاقے کو نو انٹری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔
میں نے اپنی زندگی میں اس قدر تشویشناک صورتحال نہیں دیکھی، میڈیا ہائوسز سب خاموش ہیں، کیا وزیر داخلہ واضح کر سکتے ہیں کہ ایس ایچ او کہاں ہے؟۔
دوسری طرف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندورنِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔
اس سلسلے میں ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناءپر معطل کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپرس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر واپس کیا جائے گا، اسی طرح کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین بھی معطل کر دی گئی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔