امید ہے جیت کا سلسلہ برقرار رہے گا، وزیراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کی آسٹریلیاء کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز جیتنے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پزیرائی
وزیراعظم کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین
کرکٹ ٹیم نے شاندار… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 31, 2026
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے، امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر 7 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف قومی کرکٹ ٹیم مبارکباد وزیراعظم پاکستان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف قومی کرکٹ ٹیم وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔