عالمی بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:عالمی بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران وہ خوشاب میں اپنے آبائی گھر اور گوردوارہ سری پنجہ صاحب بھی جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اجے پال سنگھ بانگا چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
اجے پال سنگھ بانگا نے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا، ڈی پی او اور ڈی سی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور سکھ برادری کی جانب سے انہیں سروپا پیش کیا گیا۔ سکھ وفد کی آمد کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔
دورے کے دوران اجے پال سنگھ بانگا پاکستان میں مختلف اقتصادی اور سماجی منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور عالمی بینک کے پاکستان میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔