Jasarat News:
2026-07-24@08:17:26 GMT

PUWFرہنمائوں کی فشرمین یونین کو مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن (PUWF) نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ایمپلائز یونین کی تاریخی عدالتی کامیابی پر دلی مسرت اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جس کے نتیجے میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے 102 ملازمین کو تمام بیک بینیفٹس کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے مزدوروں کے لیے امید، حوصلے اور قانونی جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے۔PUWF کے صدر مختار حسین اعوان نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ اگر مزدور منظم، متحد، پرامن اور آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جدوجہد کریں تو کوئی طاقت انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے اس تاریخی کامیابی پر یونین کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ فرحت اللہ، فضل منان باچا کی انتھک، مخلصانہ اور اصولی قانونی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کیا، جنہوں نے ہر فورم پر مزدوروں کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا۔صدر PUWF نے کہا کہ معزز عدالت کا یہ فیصلہ نہ صرف متاثرہ 102 ملازمین کے لیے انصاف کی ضمانت ہے بلکہ اس سے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ فیصلے پر من و عن، فوری اور مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور تمام واجبات و مراعات بلا تاخیر ادا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر یا روایتی ہتھکنڈے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔اس عدالتی کامیابی پر پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن (PUWF) کی مرکزی، صوبائی اور صنعتی سطح کی قیادت نے بھی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ایمپلائز یونین کو مبارکباد دی۔بیان کی تائید میں PUWF کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعد محمد، چیئرمین وقار میمن، آرگنائزنگ سیکرٹری ولی محمد، جنرل سیکرٹری بلوچستان پیر محمد کاکڑ، چیئرمین بلوچستان کریم جموٹ، چیئرمین سینٹرل پنجاب محمد یعقوب، صدر خیبر پختونخوا محمد اقبال، جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا رازِم خان، جوائنٹ سیکرٹری فیصل سعید، نائب صدر وکیل خان، نائب صدر اسامہ بخاری (آر بی پاک ورکرز یونین)، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد (آل سنز پیپلز ورکرز یونین)، محمد ادریس صدر اٹک سیمنٹ ایمپلائز یونین، حلیم بلوچ (بولان کاسٹنگ)، حکیم خان (شفی ٹینرز) اور امانت علی (امبریلی اسٹیل) نے مشترکہ طور پر اس فیصلے کو مزدور تحریک کی عظیم فتح قرار دیا۔تمام رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، بحالی، روزگار کے استحکام اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی، اور کسی بھی مزدور کے ساتھ ناانصافی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔آخر میں PUWF نے حکومت، متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی تقاضے فوری طور پر پورے کیے جائیں تاکہ متاثرہ ملازمین کو حقیقی معنوں میں انصاف میسر آ سکے۔

 

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام