جماعت اسلامی اقتدار کے بند دروازوں کو اسلام کیلیے کھولنا چاہتی ہے‘ امیر العظیم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-08-11
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جب تک ہماری سیاست،عدالت،معیشت اور حکومت میں اسلام داخل نہیں ہوگا تبدیلی نہیں آسکتی۔ جماعت اسلامی اقتدار کے بند دروازوں کو اسلام کے لیے کھولنا چاہتی ہے۔ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ آئینی تقاضا ہے جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ پاکستان کو مدینہ کی ریاست اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والے ہی بنا سکتے ہیں۔ غلبہ دین کی جدوجہد ہمیں دنیاوی جاہ وجلال سے ہزار گنا بڑھ کر محبوب ہے۔جرنیلوں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنے والے عوامی لیڈر نہیں ہوتے۔ جماعت اسلامی تنظیم کے دائرے سے آگے بڑھ کر تحریک بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی مارکی میں اسلام آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا۔امیر العظیم نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے لئے دین پرعمل کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ نئی نسل کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دینے کے ساتھ ساتھ ان کا ایمان بچانا بھی ضروری ہے۔اس کا ایک ہی حل ہے کہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کی روشنی میںلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تبدیل ہوجائے تو اسلام ایک غالب قوت بن کر مسلمانوں کے قتل عام کو رکوا سکتا ہے۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے اور عوامی حمایت اور تائید کے ساتھ اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے گی۔ہمیں کسی کندھے یا بیساکھی کی ضرورت نہیں۔بیساکھیوں کے سہارے اقتدار تک پہنچنے والوں کو اقتدار سے نکلتے وقت کوئی سہارا نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی بات کرتی ہے جب تک ہماری عدالتوں،سیاست اور معیشت میں اسلام نہیں آئے گا ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ ٔ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی بانی سید ابوالاعلی مودودی نے ہندوستان میں مختلف تحریکوں کو قریب سے دیکھا اور ان کا گہرا تجزیہ کیا۔ جماعت اسلامی کا نظام تجزیے کے بعد تشکیل دیا گیا، جماعت کسی فرد کی ملکیت نہیں بلکہ اراکین اور دستور جماعت اسلامی اسے آگے بڑھا تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نئی نسل کو اسلام کے سپاہی بنا کر دین اور نظریے کے محافظ بنانا چاہتی ہے، یہ کوئی نئی سوچ یا منصوبہ نہیں بلکہ شروع دن سے جماعت اسلامی کی ترجیح اول رہی ہے۔ امیرالعظیم نے کہا کہ ہم عوامی لہر کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور یہ لہر ممبر سازی ذریعے پیدا ہوگی، ہمیں عوام کو اپنے قریب لانا ہو گا، بڑی بڑی عوامی اجتماعات منعقد کرنا پڑیں گے جس کے پورے ملک پر اثرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الہیہ کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے وقت اور مال کی قربانی دیں تاکہ اپنے اس عظیم مقصد کو حاصل کرسکیں جس کے لئے یہ تحریک برپا کی گئی ہے۔لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے قومی سطح پر ایک بڑی تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم ‘ نصراللہ رندھاوا اورزبیرصفدر اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ العظیم نے کہا جماعت اسلامی امیر العظیم میں اسلام اسلامی ا کے لئے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔