Islam Times:
2026-07-24@09:33:53 GMT

کوئٹہ، ایرانی قونصل جنرل محمد تودشکی کی صحافیوں سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

کوئٹہ، ایرانی قونصل جنرل محمد تودشکی کی صحافیوں سے ملاقات

ملاقات کے موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید، بلوچستان کے سینئر صحافیوں اور مقامی میڈیا و اخبارات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل نے بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کوئٹہ میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشتگردی اور تشدد کی کارروائیوں کی ہمیشہ مذمت کرتا رہا ہے۔
 
ایرانی قونصل جنرل نے ایران میں حالیہ صورتحال کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ حقائق اور درست خبریں عوام تک پہنچائی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق ہیں اور مجموعی طور پر صورتحال بہتر، محفوظ اور پرامن ہے۔ ملاقات کے اختتام پر ایرانی قونصل جنرل نے اسلامی انقلاب ایران کی 47ویں سالگرہ کے حوالے سے پروگراموں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل نے کرتے ہوئے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی