data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش چھٹیوں کے مبینہ نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس نوعیت کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے آنے والی اطلاعات پر یقین کریں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن، جس میں 4، 5، 6 اور 7 فروری کو صوبے بھر میں تعطیلات کا ذکر کیا جا رہا ہے، سراسر جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاحال ایسا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی چار دن کی عام تعطیلات کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانا ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف عوام میں کنفیوژن پیدا ہوتا ہے بلکہ تعلیمی اداروں، دفاتر اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے،شہری کسی بھی خبر یا نوٹیفکیشن کی تصدیق متعلقہ سرکاری محکموں یا مستند ذرائع سے ضرور کریں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی چھٹیوں یا دیگر انتظامی فیصلوں کا اعلان ہمیشہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو متعلقہ سرکاری ویب سائٹس اور مستند میڈیا کے ذریعے جاری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹیفکیشن بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ معلومات آگے پھیلانے سے اجتناب کریں تاکہ بے جا افراتفری اور غلط فہمی سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر میں 4، 5، 6 اور 7 فروری کو تعطیلات ہوں گی، جس کے بعد شہریوں، طلبہ اور والدین میں تشویش اور ابہام پیدا ہو گیا تھا۔ کئی افراد نے اس نوٹیفکیشن کو بغیر تصدیق کے آگے بھی شیئر کیا، جس سے افواہ مزید پھیل گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعطیلات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صوبے بھر میں 6 فروری کو سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کی تعطیل پہلے ہی طے شدہ ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کے باعث پنجاب میں لانگ ویک اینڈ بن رہا ہے، تاہم اس کے علاوہ کسی اضافی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نے کہا کہ فروری کو کیا گیا رہا ہے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری