بھارت میں ہندوتوا کا جن بے قابو، کھیلوں کو بھی سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے: مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کا جن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے اور اب سرحدوں اور پانی کے بعد کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل خطے میں امن اور کھیلوں کی روح دونوں کے لیے خطرناک ہے۔
ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ کھیل ہمیشہ امن، برداشت اور بھائی چارے کی علامت رہے ہیں۔ جب کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو رنگ، نسل، زبان اور مذہب پس منظر میں چلے جاتے ہیں اور صرف صلاحیت، محنت اور کھیل کا حسن نمایاں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ جیسے مقبول اور عالمی کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کا انتہائی گھناؤنا اقدام ہے۔ کھیلوں کو نفرت، تعصب اور سیاسی دباؤ کا ہتھیار بنانا نہ صرف کھیل کی روح کے خلاف ہے بلکہ عالمی اقدار کی بھی نفی ہے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان کا احتجاج اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بالکل درست اور اصولی مؤقف ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کی بات کی ہے، مگر جب کھیل کو سیاسی دباؤ کا شکار بنایا جائے تو خاموشی ممکن نہیں رہتی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے 6 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کے اس مؤقف کی حمایت کی۔
تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بنا دیا۔ آئی سی سی کی مبینہ بھارت نواز پالیسیوں اور بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے فیصلے پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھیلوں کو بنگلا دیش
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔