لاہور کے لبرٹی چوک پر بسنت کے رنگوں میں ایک ایسا منظر سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر لاکھوں دل جیت لیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دو سالہ ترقیاتی منصوبوں کو ایک نوجوان نے نہایت محبت، محنت اور عقیدت کے ساتھ ایک درخت پر سجا دیا۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وائرل ہوئی، خود مریم نواز شریف بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا:

’اللّٰہ!! ❤️ پلیز اس پیارے بچے کا نمبر مل سکتا ہے؟‘

اللّٰہ !! ❤️
پلیز اس پیارے بچے کا نمبر مل سکتا ہے ؟ https://t.

co/h2Uz6KFKih

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 3, 2026

بسنت کے موقع پر لبرٹی چوک کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ پتنگیں، پھول اور رنگ برنگی روشنیاں شہر کے جشن کی عکاسی کر رہی ہیں۔ اسی ماحول میں ایک نوجوان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی منصوبوں کو ایک درخت پر آویزاں کر کے اسے علامتی طور پر ’ترقی کا درخت‘ بنا دیا۔

درخت پر منصوبوں کے پوسٹرز کے ساتھ نوجوان کی اپنی تصویر اور مریم نواز شریف کی تصویر بھی لگائی گئی ہے، جبکہ محبت بھرے جملے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ یہ خیال اس کے دل میں بہت پہلے سے تھا۔ اس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نہ صرف اس کے لیے بلکہ پورے پنجاب کے لیے جو کام کیے، وہ اس خوشی کے اظہار کے طور پر کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں اسے کم از کم پندرہ دن لگے، جس دوران اس نے ڈیزائن تیار کیا، پرنٹنگ کروائی اور ایک ایک چیز خود ترتیب دی۔

نوجوان کے مطابق درخت پہلے خالی پڑا تھا، اس نے سوچا کہ اسے کسی مثبت مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اس سے بڑا اور منفرد کام کرنا چاہتا ہے۔ یہ درخت اس نے اپنی جیب سے خریدا اور تمام انتظامات خود کیے۔

لبرٹی چوک پر روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں، اور اس منفرد اندازِ اظہار پر عوام کا ردعمل نہایت مثبت ہے۔ نوجوان کے مطابق لوگ اسے ویل ڈن کہتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ کسی نے یہ نہیں کہا کہ منصوبے غلط ہیں یا حقیقت سے مختلف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت پاکستان کامثبت، ترقی پسند اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ہے، مریم نواز کی بسنت پریزنٹیشن

جب نوجوان سے پوچھا گیا کہ اگر مریم نواز شریف یہ ویڈیو دیکھ رہی ہوں تو وہ کیا پیغام دینا چاہے گا، تو اس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا کام درست سمت میں لے کر جا رہی ہیں۔ اس نے خواہش ظاہر کی کہ اگر کبھی ملاقات کا موقع ملا تو وہ ضرور ملنا چاہے گا، کیونکہ شروع سے اس کی یہی آرزو رہی ہے۔

یہ ویڈیو اور مریم نواز شریف کا جذباتی ردعمل سوشل میڈیا پر عوام اور قیادت کے درمیان ایک نایاب اور خوبصورت ربط کی مثال بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا