وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لبرٹی چوک میں بسنت منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے شہریوں کو دعوت دیتے ہوئے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت منانے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں اور لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت کا جشن منائیں۔
مریم نواز شریف نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا اور کہا کہ بسنت پنجاب کی ثقافت، خوشیوں اور رنگوں کا تہوار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لبرٹی چوک میں مریم نواز
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ