لاہور میں بسنت کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں بسنت کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں 6 اور 7 فروری کو موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 تا 8 فروری موسم پتنگ بازی کے لیے موزوں ہے، جب شہر میں ہوائیں 10سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب کے شہری7 فروری کو لبرٹی چوک آئیں، مریم نواز لاہور: 6 تا 8 فروری بسنت کی اجازت، پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج سے شروعمحکمۂ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ باز بجلی کے تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔