لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل پر مولانا فضل الرحمان کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ قذافی خاندان امریکا اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے، قذافی خاندان کو عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکہ میں کینڈی، بھارت میں نہرو اورپاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلا ملے گی، قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔
رابطے اور مکالمہ جاری رہے تو راستے کھلتے رہتے ہیں، ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہونا چاہئے، یہاں دودھ کا دُھلا کوئی نہیں،خواجہ سعد رفیق
خیال رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا تھا۔ سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیف الاسلام قذافی معمر قذافی کے لیبیا کے کے خلاف
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔