اسرائیلی فضائی حملہ: حماس کے اعلیٰ کمانڈر بلال ابو عاصی شہید، شہری بھی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ:اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں حماس کی ایلیٹ نُخبا فورس کے اعلیٰ کمانڈر بلال ابو عاصی کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، حماس نے شمالی غزہ میں رات گئے اسرائیلی اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ایک افسر شدید زخمی ہوا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ ابو عاصی حماس کی نُخبا فورس کے پلاٹون کمانڈر تھے اور 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے دو علاقوں پر حملے کی قیادت کر چکے تھے، جس میں درجنوں شہری ہلاک اور بعض اغوا بھی ہوئے تھے۔
فوج نے مزید کہا کہ ابو عاصی پر غزہ میں یرغمالیوں کی لاشیں رکھنے اور اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا شبہ تھا،معصوم شہری بھی متاثر ہوئے، جن میں ہلالِ احمر کا ایک طبی اہلکار بھی شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔