کسی بھی دہشتگرد یا اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، نے بدھ کے روز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان میں مجموعی سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سکیورٹی آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:’کشمیر پر جو کہا کر دکھایا‘، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے واضح مؤقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند
بریفنگ میں حالیہ دہشتگرد حملوں، ان کے پس پردہ بھارتی حمایت یافتہ بین الاقوامی طور پر نامزد دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے کردار اور سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردعمل سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں نے بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
اس موقع پر ریاست کی رٹ مزید مضبوط بنانے، عوام اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ کسی بھی دہشتگرد یا اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جواز کے تحت تشدد اور دہشت گردی کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
آرمی چیف نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر ان کی خدمات کی تعریف کی۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی جرات و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دورہ کوئٹہ سرفراز بگٹی عاصم منیر فیلڈ مارشل کوئٹہ کور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دورہ کوئٹہ سرفراز بگٹی فیلڈ مارشل کوئٹہ کور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔