کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا؛ فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی جواز کے تحت تشدد اور دہشت گردی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا، کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور نے کیا۔ اس دوران فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اُنہیں داخلی سلامتی، سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
فیلڈ مارشل کو بھارتی حمایت یافتہ، بین الاقوامی سطح پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کی جانب سے حالیہ دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی فورسز کے فوری اور بھرپور ردعمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کے باعث بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ اس کے علاوہ ریاست کی رِٹ مزید مضبوط بنانے، عوام اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -04 فروری، 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جواز کے تحت تشدد اور دہشت گردی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ گئے، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے مفت موبائل سم فراہم کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا اور مادرِ وطن کو غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے بچانے پر ان کی جرات اور استقامت کی تعریف کی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کسی بھی اور اس
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔