ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ مکمل غور و فکر کے بعد کیا ہے، تاہم اصولی طور پر کھیل کے میدان میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں ملکی و علاقائی صورتحال سمیت سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پاکستان نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کسی جذباتی ردعمل کے تحت نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے، کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، تاہم بعض حالات میں قومی مفادات اور اصولی مؤقف کو سامنے رکھنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنگلا دیش کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی، بلوچستان میں فتنہ خوارج اور فتنہ ہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے بزدلانہ حملے کیے، جن کا ہماری بہادر مسلح افواج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
وزیراعظم کے مطابق جوابی کارروائی میں 180 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 17 جوان اور 31 معصوم شہری شہید ہوئے۔
وزیراعظم نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں، مزدوروں اور بچوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا گیا ہے اور ہمارے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور قوم کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔