data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور میں 9 مئی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔

پنجاب فارنزک لیب سے موصول رپورٹ کے مطابق شواہد سہیل آفریدی سے منسلک قرار دیے گئے ہیں جبکہ نادرا کی تازہ رپورٹس میں بھی انہی کے حوالے سے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے، جس پر عدالت نے 14 فروری کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ اگر عدالت کی جانب سے واضح احکامات جاری ہوئے تو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔ اس پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی زیر بحث ہے کہ آیا خیبر پختونخوا پولیس نے یہ شواہد خود پنجاب فارنزک لیب بھجوائے یا یہ اقدام عدالتی حکم کے تحت کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے کوئی مواد ازخود نہیں بھجوایا بلکہ عدالت نے ایک سیل بند لفافہ، جس میں یو ایس بی موجود تھی، تفتیشی افسر کے حوالے کر کے فارنزک لیب بھیجنے کی ہدایت کی۔ ان کے مطابق نہ وکیل کو یو ایس بی کے مندرجات سے آگاہ کیا گیا اور نہ ہی پولیس افسر کو اس مواد کی تفصیل معلوم تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے فارنزک ماہرین کو صرف یہ رائے دینے کا حکم دیا تھا کہ آیا ویڈیو میں موجود شخص سہیل آفریدی ہے یا نہیں، جس پر ماہرین نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں موجود شخص وہی ہیں۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ آیا اس ویڈیو اور تصاویر کا 9 مئی کے پشاور واقعات سے کوئی تعلق بنتا ہے یا نہیں۔

چیف کیپیٹل پولیس پشاور میاں سعید کے مطابق پولیس پہلے ہی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا چکی تھی، بعد ازاں مخالف وکیل کی جانب سے شواہد پیش کرنے پر عدالت نے یو ایس بی پولیس کے حوالے کی اور فارنزک لیب و نادرا کو بھجوانے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں اور آئندہ کارروائی عدالت کے احکامات کے مطابق کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی فارنزک لیب عدالت نے کے مطابق

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم